وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کے مابین کا دوسرا ٹی 20 میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا

اتوار 8 نومبر 2015 17:15

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء)آل سٹار کرکٹ سیریز، وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کا دوسرا ٹی 20 میچ 11 نومبر کو ہوسٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

وارن واریئرز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری میچ 14 نومبر کو لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔