یمن میں اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری و زمینی فورسز کے ساتھ لڑائی میں60 حوثی باغی ہلاک

اتوار 8 نومبر 2015 17:06

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) یمن میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری اور زمینی فورسز کے ساتھ لڑائی میں کم سے کم 60 حوثی باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی یمن کی الضالع گورنری کے شہر دمت میں پرتشدد جھڑپوں میں9 حوثی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں جبکہ مشرقی محاذ میں الاحرم اور القباطہ کے مقامات پر باغیوں کے حملوں میں 5 حکومتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔

یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں 18 حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔دریں اثناء تعز کے مغربی اور مشرقی اطراف میں اتحادی طیاروں کی گولہ باری سے 13 حوثی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجو ہلاک ہو ئے۔

(جاری ہے)

وسطی شہر الجوف میں بمباری سے حوثی لیڈر ابو عشال سمیت 3 دیگر جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔الثعالب بقیفہ میں دو مقامات پر جب کہ المناسح کے مقام پر مزاحمت کاروں کے حملوں میں کم سے کم 7 حوثی باغی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

شمال مشرقی یمن کی مآرب گورنری میں 6 حوثیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ حباب صرواح کے مقام پر اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں باغیوں کے زیراستعمال گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے آلات تباہ ہوگئے۔دارالحکومت صنعاء میں مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان تصادم میں 3 حوثی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :