احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت11نومبرکو کریں گے

اتوار 8 نومبر 2015 17:03

راولپنڈی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت11نومبر کو کریں گے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سماعت پر خصوصی احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کا باقاعدہ آغاز کیا تو سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش نہ ہونے پر ارشد تبریز سابق صدر کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے ‘فاضل جج نے نیب سے استغاثہ کے گواہ جواد مرزا کی عدالت حاضری بارے استفسار کیا تو نیب کے پراسکیورٹر نے بتا یا کہ سمن کی تعمیل ہوگئی ہے لیکن گواہ عدالت پیش نہ ہوا ہے جس پر خصوصی عدالت کے جج نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11نومبر تک ملتوی کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :