انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گھیراؤ جلاؤ ‘توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں عوامی تحریک کے 109کارکنوں پر (منگل) فرد جرم عائد کی جائیگی

اتوار 8 نومبر 2015 16:59

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گھیراؤ جلاؤ ‘توڑ پھوڑ اور پولیس کے جوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عوامی تحریک کے 109کارکنوں پر منگل کو فرد جرم عائد کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تھانہ للا جہلم میں درج عوامی تحریک کے 110کارکنوں کیخلاف مقدمہ کی گزشتہ سماعت کے دوران افتخار وغیرہ سمیت 109ملزمان پیش ہوئے جبکہ ایک ملزم عبداللہ حاضر نہیں ہواجس کے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ یہ ملزم میانوالی جیل میں پابند ہے ، جس کے خلاف وہیں ایک اور مقدمہ درج ہوا، اس لئے وہ پیش نہیں ہو سکا، عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے 109ملزمان جو حاضر تھے ان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دیں اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت10نومبر تک ملتوی کر دی تھی ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف لاہور جاتے ہوئے للا انٹر چینج کے قریب کار سرکار میں مداخلت کرنے، امن وامان کی صورت حال خراب کرنے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا، اس مقدمہ میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :