علامہ محمد اقبال کے 138ویں یومِ پیدائش کے موقع پر سیمینار و مشاعرہ (کل )اکادمی ادبیا ت پاکستان کے کانفرنس ہالمیں ہوگا

اتوار 8 نومبر 2015 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کے 138ویں یومِ پیدائش کے موقع پر سیمینار و مشاعرہ (کل ) پیرکو شام 4 بجے اکادمی ادبیا ت پاکستان کے کانفرنس ہال،پطرس بخاری روڈ،H-8/1،اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمنیار کی صدارت ڈاکٹر توصیف تبسم کریں گے۔ عرفان صدیقی، مشیر برائے وزیراعظم پاکستان، مہمانِ خصوصی اور کشو ر ناہید مہمانِ اعزازی ہوں گی۔ ڈاکٹر احسان اکبر،پروفیسر جلیل عالی اور ڈاکٹر ایوب صابر مقالات پیش کریں گے۔ نظامت محبوب ظفر کریں گے۔ اسلام آباد ،راولپنڈی کے منتخب شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :