علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے امتحانات 16 نومبرسے شروع ہوں گے

اتوار 8 نومبر 2015 16:56

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے پی جی ڈی، ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات 16 نومبرسے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ ارسال کر دی گئی ہے۔

اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو اب تک رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو اُنہیں چاہئے کہ فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا عابد حسین ستی، ڈپٹی کنٹرولرامتحانات سے ذاتی طور پر یا ان کے فون نمبر 051-9250051 , 9057648 پر ڈپلی کیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں۔ اس مقصد کے لئے رابطہ کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ دو عدد تصویریں اپنے ساتھ ضرور لائیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pk پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے حاصل کی گئی رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔ اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود ان کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :