فتح جنگ پولیس کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان سے اشتہاری گرفتار

اتوار 8 نومبر 2015 16:54

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) فتح جنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ فتح جنگ میں ملزم کے خلاف 29 اگست کو ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی ماہ سے اشتہاری تھا۔

(جاری ہے)

پولیس سرکل فتح جنگ کے انوسٹی گیشن سیل کے اے ایس آئی غلام شبیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مار کر بھال سیداں کے رہائشی نسیم عباس ولد امداد حسین کو گرفتار کر کے مقامی عدالت سے 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کی جرم میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :