پاکپتن ،چوری کی دو وارداتوں میں موٹرسائیکل اور ٹرانسفارمر چوری، مقدمات درج

اتوار 8 نومبر 2015 16:50

پاکپتن۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء)چوری کی دو وارداتوں میں موٹرسائیکل اور ٹرانسفارمر چرا لیا گیا۔ پہلی واردات میں کاشف سعید اپنے30000 روپے مالیت موٹرسائیکلPKE-7381 پٹرول پمپ پر کھڑا کرکے دودھ لینے گیا تو چار چور اس کا موٹرسائیکل چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں نامعلوم چوروں نے امجد کالونی قبولہ کے بشیر احمد کا بجلی کا 50000 روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔