پاکپتن میں دو مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

اتوار 8 نومبر 2015 16:50

پاکپتن۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ قبولہ روڑ پر چک75-EB کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے نیتجہ میں پیش آیا جس میں ساجد ولد محمد رمضان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دوساتھی منظور احمد اور اختر شدید زخمی ہو گئے جس کو رسکیو 1122 نے ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے دوسرا حادثہ ہوتہ روڑ پر تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا جس میں محمد یعقوب جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :