رحیم یا خان میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی، میاں امتیازاحمد

اتوار 8 نومبر 2015 16:48

رحیم یا خان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ ایم این اے میاں امتیازاحمد نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 196 کے شہری حلقوں اور دیہی یونین کونسلوں میں اتفاق رائے سے امیدواروں کی نامزدگیاں مقامی سطح پر مسلم لیگ (ن) میں اتحاد واتفاق کی غمازی کرتی ہیں، بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف بیشتر امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بہترین اور باصلاحیت ورکرز کو آگے لایاگیا ہے اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) ضلع بھر میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی سے سیاسی مخالفین کو پیغام ملا ہے کہ انہوں نے دھاندلی اور الزام تراشی کے نام پر قوم کا ڈیڑھ سال ضائع کیا جبکہ عوام نے ان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔