بھکر میں ٹریفک کے 3 مختلف حادثات میں3 افراد زخمی

اتوار 8 نومبر 2015 16:48

بھکر۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) بھکر میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو1122بھکر نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلاحادثہ 27TDAموٹرسائیکل کے سلپ ہونے سے پیش آیا۔ جس میں13سالہ رضوان شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں کوٹلہ جام بوائز ہائی سکول کے قریب موٹرسائیکل والے نے 8سالہ فرحان کو ٹکر مار دی جسں سے بچہ شدید زخمی ہوا جبکہ کوٹلہ جام ڈپوموڑ پر موٹرسائیکل اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں نوید نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ریسکیو 1122بھکر کے متعلقہ عملے نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدز خمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر شفٹ کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :