سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے چمکنی اور ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے دل جیت لئے

عوامی خدمات کی بدولت لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں نورالامین

اتوار 8 نومبر 2015 16:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور کے نواحی علاقوں چمکنی اور جھگڑا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں نور الامین چمکنی عابد حسین جان کاشف چمکنی فرہاد علی (کسان یوتھ ممبر) اور دیگر نے کہاکہ سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے مذکورہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور گیس فراہمی سمیت دیگر مسائل حل کئے ہیں جس سے عوام کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا کی عوامی خدمات کی بدولت عوام جوق درجوق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایسے ہی سیاستدانوں کو انتخابات میں ٹکٹ دیں جو عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :