جو لوگ اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں تاریخ کبھی انہیں معاف نہیں کرتی اور انہیں ظالم کے طور پریاد کیا جاتا ہے‘سعدیہ سہیل رانا

مسلم لیگ ن کی حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کو منسوخ کرنا مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو فراموش کرنے کی مزموم کوشش ہے جس پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے

اتوار 8 نومبر 2015 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں تاریخ کبھی انہیں معاف نہیں کرتی اور انہیں ظالم کے طور پریاد کیا جاتا ہے ۔یوم اقبال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کو منسوخ کرنا مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو فراموش کرنے کی مزموم کوشش ہے جس پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو اندھیرے، بدحالی، بدامنی اور معاشی ناہمواری جیسے مسائل میں دھکیل دیا ہے آج ہمارے ملک میں غربت، مہنگائی، کرپشن کا دور دورہ ہے جبکہ عدل و انصاف ناپید نظر آتا ہے۔ ان حالات میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ہی ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہیں لیکن سابقہ حکومتوں کی طرح حکومت وقت بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے دھاندلی سے اقتدار میں آنے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔