بھاری کمیشن پر مبنی من پسند میگا منصوبوں کیلئے عوام سے کاروبار اور چھت نہ چھینی جائے‘عبدالعلیم خان
پنجاب حکومت اورنج لائن پراجیکٹ پر نظر ثانی کرے ،پی ٹی آئی متاثرہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہو گی
اتوار 8 نومبر 2015 16:08
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) چےئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری کمیشن پر مبنی من پسند میگا منصوبوں کیلئے عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی اورسر چھپانے کی چھت کو نہ چھینا جائے ،نواز لیگ ہر 6مہینے کے بعد تعمیر شدہ سڑکوں کو دوبارہ ادھیڑ کر لوگوں کو اُن کے کاروبار سے محروم کر رہی ہے ،اورنج لائن کا منصوبہ لاہور کے ہزاروں شہریوں کیلئے معاشی موت کا باعث بن رہا ہے جس کے ذریعے دوکانوں اور مارکیٹوں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں اور چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سول سو سائٹی اور تحفظ ماحولیات کے گروپس بھی اس منصوبے کی شدید مخالفت کر رہے ہیں لیکن حکمران "میں نہ مانو ں"کی رٹ لگائے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے پنجاب حکومت سے اورنج لائن پراجیکٹ پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف متاثرہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہو گی باالخصوص این اے122اور پی پی147میں گرائی جانے والی کچی آبادیوں کے مکینوں کو لاوارث نہیں چھوڑا جائیگا ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کا مطالبہ پینے کا صاف پانی ،تعلیم ،صحت اور تھانوں میں انصاف کی فراہمی ہے جس پر حکو مت آنکھیں بند کیے ہوئے بیٹھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر خاموش نہیں رہیں گے اور متاثرہ خاندانوں کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.