انگلش پریمیئر لیگ فٹبال، مانچسٹر یونائیٹڈ اور سٹوک سٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 8 نومبر 2015 16:06

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال، مانچسٹر یونائیٹڈ اور سٹوک سٹی نے اپنے اپنے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے دلچسپ میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور سٹاک سٹی کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ بورم وک البین کی ٹیموں میں جوڑ پڑا، بڑی ٹیم مانچسٹر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں سٹاک سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں میدان میں اتریں، پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنے والی چیلسی کی ٹیم اس مرتبہ بھی کم بیک کرنے میں ناکام رہی اور سٹاک سٹی کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہار گئی، فٹبال کلب چیلسی رواں سیزن کھیلے جانے والے 12 میں سے 7 میچ ہار چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :