فیاض الحسن چوہان کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں ‘فیاض الحسن کا مسئلہ ان کی پارٹی کا ذاتی مسئلہ ہے بہتر یہی ہوگا کہ وہ آپس میں ہی اس معاملے کو حل کریں‘سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد

اتوار 8 نومبر 2015 15:53

فیاض الحسن چوہان کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں ‘فیاض الحسن کا مسئلہ ان کی پارٹی کا ذاتی مسئلہ ہے بہتر یہی ہوگا کہ وہ آپس میں ہی اس معاملے کو حل کریں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ فیاض الحسن تو قران شریف اٹھاتے رہتے اور قسمیں کھاتے رہتے ہیں ان کی تحریکِ انصاف میں نہ کل اہمیت تھی نہ آج ان کی کوئی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں وہ اکثر اپنی بیویوں کو طلاق دیتے رہتے ہیں۔فیاض الحسن کا مسئلہ ان کی پارٹی کا ذاتی مسئلہ ہے بہتر یہی ہوگا کہ وہ آپس میں ہی اس معاملے کو حل کریں۔

متعلقہ عنوان :