ملکی معدنی پیداوار میں 1سال کے دوران 40 فیصد کمی ہوگئی
تانبا،کرومائٹ، چینی مٹی، چونے کا پتھر، سلیکان ریت، فاسفیٹ اور کچ دھات سمیت 10معدنی پیداوار میں کمی
اتوار 8 نومبر 2015 15:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء)ملکی معدنی پیداوار میں 1سال کے دوران 40 فیصد کمی ہوگئی، تانبا،کرومائٹ، چینی مٹی، چونے کا پتھر، سلیکان ریت، فاسفیٹ اور کچ دھات سمیت 10معدنی پیداوار میں کمی ہوئی۔وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی دستاویزکے مطابق آئینی طور پر جوہری مواد کے علاوہ تمام دیگرمعدنیات صوبائی موضوع ہے، وفاق کو جغرافیائی سروے اور قومی پالیسیوں کی تشکیل کا اختیار ہے۔
دستاویزات کے مطابق فاسفیٹ کی پیداوار 1لاکھ 1 ہزار میٹرک ٹن رہ گئی جو گزشتہ سال 1لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن تھی، کچ دھات کی سالانہ پیداوار7 لاکھ 20ہزار سے گھٹ کر 5لاکھ 35 ہزار میٹرک ٹن، سوپ اسٹون کی 1لاکھ 6ہزار سے کم ہو کر 89ہزار میٹرک ٹن رہ گئی۔اسی طرح سلیٹ اسٹون، سلیکاریت، اونیکس، چونے کا پتھر، چینی مٹی، کرومائٹ اور تانبے کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.