امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث بین الاقوامی کموڈیٹی مارکیٹس گزشتہ ہفتے شدید دباؤ میں رہیں
اتوار 8 نومبر 2015 15:43
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث بین الاقوامی کموڈیٹی مارکیٹس گزشتہ ہفتے شدید دباؤ میں آگئیں اور بیشتر صنعتی دھاتوں کی عالمی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمنی اور چین کی طلب گرنے کے باعث کمزور ڈیمانڈ بھی قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ ہے۔ایک موقع پر لندن میٹل مارکیٹ میں تانبے کی قیمت 4ہزار981ڈالر فی ٹن پر آگئی جو ستمبر کے بعد سے کم ترین سطح ہے تاہم بعد میں ریکوری دیکھی گئی۔
امریکی تجزیہ کار کریگ ارلام نے کہاکہ امریکی جاب رپورٹ آنے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا اثر کموڈیٹیز پر پڑا خاص طور پر تانبے پر شدید دباؤ ہے۔یونی کریڈٹ اینالسٹ کے مطابق امریکی بینکاری ریگولیٹر کے تیور دیکھ کر تمام مارکیٹس دباؤ میں ہیں اور تمام دھاتوں کی قیمتیں گری ہیں، دسمبر میں شرح سود میں اضافے کیلیے دروازہ کھلا رکھنے کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر بڑھے گی اور قیمتیں دباؤ میں رہیں گی تاہم صنعتی دھاتوں میں کمی چین کے کمزورمیکرواکنامک ڈیٹا کی وجہ سے بھی ہو رہی ہے جو طلب میں کمی کے رجحان کو ظاہر کررہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان
-
97 کروڑ ووٹرز، بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل ہوگا
-
امریکی صدرکے چچا کوآدم خورکھا گئے
-
امارات کے زیرِآب علاقوں میں لوگ کشتیاں استعمال کرنے پر مجبور
-
مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا
-
سڈنی شاپنگ مال حملے میں زخمی گارڈ کو آسٹریلوی شہریت دینے پرغور
-
افغان خواتین کاروباری مشکلات کے باوجود مستحکم، دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں،اقوام متحدہ
-
حزب اللہ کاگائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی
-
خطے میں روس ایران گٹھ جوڑکامیاب نہیں ہونے دیں گے،امریکی صدر
-
بھارت،باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹس میں داخلے پر پابندی
-
اسرائیل نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی سے متعلق عالمی دبائو مسترد کردیا
-
افغانستان میں شدید بارشیں،70افرادہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.