ہیلتھ ریگولیشن کی وفاقی دارلحکومت میں جعلی ادویات کیخلاف کارروائی

ایورنگ نامی گولی کی جعلی رجسٹریشن پکڑ لی

اتوار 8 نومبر 2015 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء) ہیلتھ ریگولیشن نے وفاقی دارلحکومت میں جعلی ادویات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایورنگ نامی گولی کی جعلی رجسٹریشن پکڑ لی ہے مزید تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی نے جعلی رجسٹریشن کاذمہ دار ہیلتھ ریگولیشن کے اہلکاروں کو قرار دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطا بق گزشتہ روز ہیلتھ ریگولیشن نے وفاقی دارلحکومت میں جعلی ادویات کیخلاف آپریشن کیا ہے اور اس آپریشن میں ایک ایورنگ نامی گولی کی جعلی رجسٹریشن پکڑی گئی ہے ،رپورٹس کے مطابق وزارت ہیلتھ نے مزید تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے اور کمیٹی نے محمکہ ہیلتھ ریگولیشن کے پانچ اہلکاروں کو اس کا زمہ دار قرار دیا ہے ۔