روسی انقلاب کی یاد تازہ کرنے ماسکو میں مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیاگیا

سات نومبر 1917 کے روسی انقلاب اور 1941 میں جرمن نازیوں کے خلاف روسی فتح کی یاد تازہ ہوگئی

اتوار 8 نومبر 2015 15:19

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) روسی انقلاب کی یاد تازہ کرنے ماسکو میں مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیاگیا۔ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر سات نومبر 1917 کے روسی انقلاب اور 1941 میں جرمن نازیوں کے خلاف روسی فتح کی یاد تازہ کی گئی۔

(جاری ہے)

1941 کی روسی فوجی وردیوں میں ملبوس رشین آرمی کے اہلکاروں نے مارچ کیا مارچ میں دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے قدیم ہتھیار نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :