کرپشن نے معاشرہ کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے چیئر مین سینٹ رضا ربانی

پسند ناپسند کی بجائے غیر جانبدارطریقے سے کرپشن کے خلاف مہم چلا ئی جانی چاہئے بھارت نے پاکستان کے خلاف جارجیت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 15:18

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کرپشن نے معاشرہ کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے پسند ناپسند کی بجائے غیر جانبدارطریقے سے کرپشن کے خلاف مہم چلا ئی جانی چاہئے ۔

(جاری ہے)

سا بق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی کے بیٹے کی شادی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے سپر یم کورٹ کے چیف جسٹس کے سینٹ سے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کا یہ کہنا کہ اگر جمہوری ادارے ٹھیک طریقے سے کام نہ کریں تو دوسرا ادارہ مداخلت کرتا ہے، درست ہے ہمیں جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے سب کو مل جل کر اپنا کر دار اداکرنا ہوگا ۔

سینٹ کے چیئرمین نے بھارت میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو افسوس ناک قرار دیا انہوں نے کہا کہ مغرب کی خاموشی بھی باعث افسوس ہے، رضا ربانی نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جارجیت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :