تمام اسپیشل ٹرین مندوبین کو لے کر واپس روانہ

اتوار 8 نومبر 2015 15:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) تمام اسپیشل ٹرین عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے اختتام پر مندوبین کو لے کر واپس روانہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ریلوئے اسٹیشن پر مقامی شہریوں کی جانب سے کیمپوں پر کھانے کی فراہمی پر مندوبین کا اظہار تشکر ۔تفصیلات کے مطابق مقامی جماعتی احباب کی جانب سے شرکائے اجتماع کی نصرت کے لئے لگائے گئے کیمپ میں ہزاروں افراد کو کھانا کھلایا گیا اوربعدازاں گاڑیوں کی روانگی تک مہمانوں کی چائے اور مشروبات سے تواضع کی جاتی رہی ۔