تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ بخیر و عافیت اختتام پذیر ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا ..
تازہ ترین : 1

تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ بخیر و عافیت اختتام پذیر ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 نومبر۔2015ء)عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلامرحلہ بخیرو عافیت سے اختتام پذیر ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دعا کے دوران پنڈال اور اجتماع روڈ پر گشت کرتے رہے ۔دعا کے دوران پنڈال میں سناٹا چھا گیا ،ہر سو ٹریفک رک گئی ،خواتین کی کثیر تعداد اپنے مردوں کے ساتھ اختتامی دعا میں شریک ہوئی ۔دعا میں شرکت کے لئے نواحی علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 15:13:51

اپنی رائے کا اظہار کریں