100اور 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16نومبر کو ہو گی

اتوار 8 نومبر 2015 15:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) 100اور 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16نومبر کو منعقد ہو گی۔ 100روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی کراچی میں منعقد ہو گی جس میں پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1ہزار روپے کے 1199انعامات تقسیم ہوں گے۔

(جاری ہے)

1500روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی کوئٹہ میں ہو گی جس کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18ہزار500کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :