تین روز ہ بین الاقوامی تجارتی نمائش آئندہ برس کینیڈا میں منعقد ہو گی
تازہ ترین : 1

تین روز ہ بین الاقوامی تجارتی نمائش آئندہ برس کینیڈا میں منعقد ہو گی

ٹی ڈی اے نے شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 نومبر۔2015ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آئندہ سال اپریل میں کینیڈا میں منعقد ہونے بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔سیال کینیڈا کے نام سے تین روزہ تجارتی نمائش 13تا15اپریل تک مونٹرل میں منعقد ہو گی جس میں چاول ،شہید ، کھجوریں،فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل،سی فوڈ ،کیٹرنگ ،کٹلری، مصالحہ جات ، دالیں،ڈرائی فروٹس ، فرزون اینڈ ریڈی میڈ ،ڈیری اینڈ ایگ ،نان الکحل مشروبات ، کینڈ گڈز ، گروسری ،آرگینگ مصنوعات ، ڈائٹ مصنوعات ، چلڈرن فوڈ آئٹمز ، ککیز اینڈ بیکری ، گوشت اور فریش پولٹری کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی ۔

نمائش میں شرکت کے خواہشمند اس ماہ کی 20تاریخ تک ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کو درخواستیں دے سکتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 15:11:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں