”لگتا ہے پاکستان سے کریکرز کا دھواں بہار پہنچ گیا “

”گائے نے چارہ نہ کھایا چارہ گائے کو کھا گیا “ ریاست بہار میں بی جے پی کی شکست پر مختلف رہنماؤں کے اپنے ٹوئٹ میں دلچسپ تبصرے

اتوار 8 نومبر 2015 15:07

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) بھارتی شمالی ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے دلچسپ تبصروں پر مبنی ٹوئٹ جاری کئے جنہیں سوشل میڈیا پردلچسپی کے ساتھ بار بار شیئر کیا جاتا رہا ۔ان پیغامات میں مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمرعبد اللہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی والے کہتے تھے کہ ان کی شکست پر پاکستان میں کریکر چھوڑے جائیں گے لگتا ہے کہ ان کریکرز کا دھواں ریاست بہار میں پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

گبھر سنگھ نے کہاکہ ان انتخابات میں گائے نے چارا نہیں کھایا بلکہ چارہ ہی گائے کو کھا گیا ہے ۔شبیر احمد نے کہاکہ مختلف چینلز نے مختلف نتائج دیکر قوم کو پریشان کر دیا ۔بھرت بھوشن نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر دی اور لکھا کہ دو احمق اور ایک گائے کو شکست ہوگئی ہے ۔حسن زیدی نے ایک فلمی تصویر جاری کی جس پر ایک بار پھر گھائل لکھا ہوا تھا اور اسے شکست کے بعد بی جے پی کا پہلا پوسٹر قرار دیا گیا ۔ایک اور شخص ہریندر بویجہ نے لکھا کہ میں پاکستان کے بارے میں نہیں جانتا لیکن بھارت میں بہت بڑی تعداد میں کریکرز کی آوازیں سن رہا ہوں ۔نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ جاری کیا جس میں انہوں نے نتیش کمار اور دیگر کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :