مویشیوں کو گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکے نو مبر یا دسمبر میں ضرور لگوا لیں ماہرین لائیو سٹاک اینڈڈیر ی ڈویلپمنٹ

اتوار 8 نومبر 2015 15:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)لائیو سٹاک اینڈڈیر ی ڈویلپمنٹ ما ہر ین نے کہا ہے کہ گا ئے بھینسوں میں گل گھوٹو ایک جا ں لیو امرض ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ یہ مرض برسات کے دورا ن شد ید مو سمی دباؤاور اسی طرح کے د یگر عو امل کے ز یر اثر حملہ آوور ہوتا ہے اور ہر عمر کے مویشیوں کیلئے ہلا کت کا با عث بن سکتا ہے گل گھوٹو تند رست مو یشیوں میں عا م طور پر بیما رجا نوروں کے منہ کی را ل گو بر اور جراثیم آ لو د خورا ک سے پھیلتا ہے ما ہر ین نے گل گھوٹو علاما ت کے حوالہ سے بتا یا کہ گلے میں سو ز ش تیز بخا ر سانس کے ساتھ مخصو ص خرا ٹے دا ر آوا ز نتھنے پھو ل جا نا اور آ نکھوں میں پا نی بہنا ا س مر ض کی مخصو ص علا ما ت ہے ۔

ما ہر ین نے گل گھوٹو سے بچا ؤ کیلئے حفاظتی تدابیرکے حوالہ سے بتایاکہ ا پنے مو یشیوں کو گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکے ہر چھ ماہ بعد بالخصو ص موسم گرمااور موسم سرماکی بارشوں سے پہلے یعنی مئی جون اور نو مبر دسمبر میں حیوا نا ت کے ہسپتا ل سے ضرور لگوا ئیں حملہ کی صو رت میں بیمار ی جانوروں کو ا لگ رکھیں ا نہیں زودہضم خورا ک د یں اور و ینٹر یر ی ڈاکٹر سے باقاعدہ علاج کروا ئیں۔