کویت ، اونچی آواز میں پوجا کرنے پر 11بھارتی ہندو گرفتار کر لئے گئے

اتوار 8 نومبر 2015 14:34

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء)کویت میں اونچی آواز میں پوجا کرنے پر 11بھارتی ہندو گرفتار کر لئے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کے ایک ہال میں رات گئے پوجا کا پروگرام رکھا گیا تھا ، ان کی اونچی آواز میں پوجا سے ہمسائے کویتی اضطراب کا شکار ہو گئے اور انہوں نے پولیس کو بلا لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے گئے بھارتی ہندؤ ں کا تعلق نواچیتھانہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کویت سے ہے۔

کویتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم گذشتہ دس برسوں سے پوجا کے پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے۔ تاہم اس بار انہوں نے اجازت انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی۔ کویت میں بھارتی سفیر سنیل جین نے ٹائمز آف انڈیا کو ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوجا پاٹ کرنے پر 11ہندؤ ں کو ہمسائیوں کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔