کانگریس نے بہا راسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کی کامیابی کو غرورپر انکساری کی جیت قرار دیدیا

راہل گاندھی کی ریاست کے عوام ،وزیراعلی نتیش کمار ، لالو پرساد یادو کو مبارک باد

اتوار 8 نومبر 2015 14:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بہا راسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کی کامیابی پر ریاستی عوام کو مبارک باد یتے ہوئے اسے غرورپر انکساری کی جیت قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام میں انتخابی نتائج پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رعونت پر انکسار کی، نفرت پر محبت کی اوربٹوارے پر ایکتا کی جیت ہے۔انہوں نے ریاست کے عوام ،وزیراعلی نتیش کمار ، راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو، کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کو مبارک باد دی۔