رائیونڈ،عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ حاجی عبدالوہاب کے بیان اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر

دین کا سارا دارومدار کلمہ شہادت پر ہے ، اسلا م کی جڑ کلمہ طیبہ ہے ،دین میں تکلیفیں بھی پیش آتی ہیں وساوسے بھی گھیرتے ہیں شیطان کی رخنہ اندازی بھی مستقل ایک مصیبت ہے ، آخرت کی زندگی ابدی ہے دین کے بغیر کامیابی ممکن نہیں اللہ کے احکامات کو ماننے میں ہی دین اور دنیا کی بھلائی ہے ،امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کا بیان

اتوار 8 نومبر 2015 14:31

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) سالانہ عالمی تبلیغی 66اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کے بیان اور رقت امیز دعا کے ساتھ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہوگیا امیر جماعت نے بعد نماز فجر کے بیان میں کہا کہ دین کا سارا دارومدار کلمہ شہادت پر ہے اور اسلا م کی جڑ کلمہ طیبہ ہے دین میں تکلیفیں بھی پیش آتی ہیں وساوسے بھی گھیرتے ہیں شیطان کی رخنہ اندازی بھی مستقل ایک مصیبت ہے دنیا وی ضرورت بھی اپنی طرف کھینچتی ہیں اس صورت میں ارشاد نبوی ﷺ ہے کہ کلمہ طیبہ کی کثرت ان چیزوں کا علاج ہے اگر مسلمان اخلاص پید اکرتے تو اللہ تعالی دلوں کو صاف کرنے والاہے شیطان کی ہلاکت کا سبب لاالہ الاللہ کا ورد کرنے والے سے ننانوے قسم کی بلائیں دور کردی جاتی ہیں جن میں سب سے کم غم ہے جو ہر صورت آدمی پر سوار رہتاہے جمعتہ المبارک کا دن بہت مقدم اور مسلمانوں کو اس کی فضلیت کا علم نہیں جمعتہ المبارک کے دن حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ تعالی نے پید اکیا اسی دن جنت میں داخل کئے گئے اسی دن جنت سے زمین پر اتارے گئے اور قیامت بھی اسی د ن قائم کی جائیگی میر ے مسلمان بھائیو جمعتہ المبارک کے دن اہتمام کے ساتھ مسجد وں میں جاوٴ اور دوسروں کوبھی ساتھ لے کر جاوٴ ابلیسی قوتوں کے بچھائے جال سے نکلنے کے لیے گھرگھر دعوت اسلام کو عام کرنا ہوگا دین سیکھنے کے لیے گھر سے نکلو راستے آسان ہوجائیں گے آخرت کی زندگی ابدی ہے دین کے بغیر کامیابی ممکن نہیں اللہ کے احکامات کو ماننے میں ہی دین اور دنیا کی بھلائی ہے سب کا مالک اللہ ہے غیر مسلمانوں کو مسلمان بنانے سے اہم کام مسلمانوں کو پکا اور سچاباعمل مسلمان بنانا ہے دنیا بھر سے تزکیہ نفس کے لیے جمع ہونے والودنیا کی خواہشات کو چھو ڑ کر اللہ کے دین کی ترویج اور آخر الزماں نبی ﷺ کے عمل کی دعوت کو اپنا نے اوردوسروں تک پہنچانے میں ہی کامیابی ہے رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماعمیں سینکڑوں اجتماعی نکاح پڑھائے جاتے ہیں حسب روایت اس بار بھی امیر جماعت مولاناحاجی عبدالوہاب نے تبلیغی مرکز سے فارغ ہونے والے طالب علموں کے تقریباً 300جوڑوں کے گھر کے آباد کرنے اور نادار یتیم بے سہارا بچیوں کو جہیز کے ساتھ ان کے نکاح پڑھوا کراپنی سرپرستیمیں رخصت کیا اس موقع پر مولانا طارق جمیل مولاناسعد مولانا عبدالرشید مولانا نذر الرحمان مولانا سلیمان ودیگر علماء اکرام نے ان کی سلامتی اور اپنے اپنے گھروں میں خوش اسلوبی سے زندگی بسر کرنے اور دینی تعلیمات میں یہ جوڑے کار گر ثابت ہوں کی دعا کی امیر جماعت مولانا حاجی عبدالوہا ب نے رقت آمیز دعاکا آغاز 8:25پر کیا جس کا دورانیہ 20منٹ تک رہا انہوں نے کہا کہ اے اللہ ہماری مدد کر اپنے کرم سے اپنے شکر اور فضل سے اپنی بہترین عبادت سے اے اللہ ہمیں قبر کے عذاب سے نجات دے ہم تیر ی پناہ مانگتے ہیں ہم مسیح دجال کے فتنے سے بھی پنا ہ مانگتے ہیں اے اللہ زندگی اور موت کے فتنے سے بھی تیری پناہ مانگتے ہیں اے اللہ ہمیں گناہوں سے توبہ اور قرض سے نجات عطا فرما اے اللہ ہم تجھ سے سیدھے رستے پر چلنے اور جنت کا سوال کرتے ہیں اے اللہ امت کو برائی سے ہٹا کر نجات کے راستے پرڈال دے اے اللہ ہمارے اعمالوں کو درست کردے اورہمیں پکا او رسچا باعمل مسلمان بنادے اے اللہ اپنا کرم فرما اور ہماری غیبی تائید شامل حال فرما قرآنی مراکز دینی مدارس مساجدوں اور تبلیغی مراکز کی حفاظت فرما اور ان میں اس قدر ترقی فرماکہ عالم اسلام میں کوئی بھی تیرے دین سے دور اور بے خبر نہ رہے تبلیغ کاکام کرنے والوں کو صحت جرات صبر و استقامت عطا فرمادے اور انکے اہل خانہ پر اپنی رحمت نازل فرما اے اللہ ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنے والا بنادے اے اللہ جو مسلمان مرد عورتیں بچے دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں انکی مغفرت فرما اورانکے کبیرہ صغیرہ گناہ معاف فرما کر انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا رفرما توہی بخشنے والا ہے امت کو برائی کے راستہ سے ہٹاکر نجات کے راستہ پر ڈالدے اے اللہ ہمارے مانگنے کو قبول فرما توہی سب کا رزق پید ا کرنے والا ہے اور توہی بخشنے والا مہربان ہے اے اللہ توہم پر اپنا رحم فرما اے اللہ تو امت مسلماں کو سیدھے راستہ پر ڈال اورانکو پکے سچے مسلمان بنا اے اللہ تیرے سوائے ہمار ا کوئی پرسان حال نہیں آج پنڈال میں ہم تیرے دربا ر میں یک زبان ہو کر عہدکرتے ہیں تیرے سوائے ہمار اکوئی نہیں تو اپنابنا کر ہمیں سیدھے راستے پر ڈالدے اور برائی سے ہٹا کر نیک کام کرنے پر لگا دے اور ہمیں توفیق عطا فرما اے اللہ امت مسلماں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردے اور اسلام کا پرچم بلند کرتو ہی سب کا حافظ اور محافظ ہے تیرے سوائے کوئی نہیں اے اللہ تونے وعدہ کیا ہے کہ امت محمدیہ کی حفاظت اور بلندی کے لیے میں درود سلام میں شامل ہوتا ہوں اور میں اپنے فرشتوں کو بھی انکے ساتھ شامل ہوکردرود سلام پڑھتے ہیں اے اللہ توہی والی اور توہی پیدا کرنے والا اور پالنے والا ہے ہمیں نیک بنادے اور اپنے مقرب بندوں کی صف میں شامل کردے ۔

متعلقہ عنوان :