تحر یک انصاف کا فائر نگ سے زخمی کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

تحر یک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کا پو لیس اور (ن) لیگ کے خلاف ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہر ہ پنجاب میں تحر یک انصاف کے11کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا جا چکا ہے ‘پنجاب کے حکمران اور پو لیس ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں‘چوہدری محمدسرور

اتوار 8 نومبر 2015 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف کا (ن) لیگیوں کی فائر نگ سے زخمی ہونیوالا کارکن جناح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ‘ تحر یک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کا پو لیس اور (ن) لیگ کے خلاف ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہر ہ جبکہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحر یک انصاف کے11کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا جا چکا ہے ‘پنجاب کے حکمران اور پو لیس ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوسی 103میں (ن) لیگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فائر نگ کر کے تحر یک انصاف کے حیات نامی کارکن سمیت دیگر کو فائر نگ کے ذریعے نشانہ بنا یا جسکے بعد حیات کو لاہور کے جناح ہسپتال میں داخل کروادیا گیا مگر اتوار کے روز حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس پر تحر یک انصاف کے کارکنوں نے (ن) لیگ کی غنڈہ گردی کے خلاف ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پنجاب حکو مت ُ(ن) لیگ اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ چوہدری محمدسرور نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران تحر یک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تحر یک انصاف کے کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے جسکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئیگا اگر پولیس نے فوری طور پر قاتلوں کو گر فتار نہ کیا تو تحر یک انصاف کے پاس سڑکوں پر اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر نے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا پنجاب میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کا قتل معمول بن چکا ہے۔