فٹبال میچ کے دوران سونے والا چینی کمنٹیٹر نوکری سے فارغ

اتوار 8 نومبر 2015 14:21

فٹبال میچ کے دوران سونے والا چینی کمنٹیٹر نوکری سے فارغ

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) چائنیز فٹبال کمنٹیٹر کو دوران میچ نیند آنے پر ملازمت سے برطرف کردیاگیا۔ ایک روز قبل یوئیفا چیمپئنز لیگ میں رئیل میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان کھیلا گیا میچ چائنیز ٹی وی چینل لی ٹی وی پر براہ راست نشرکیا جارہا تھا کہ اس دوران کمنٹیٹر ڈونگ لوکو نیند آگئی اور20منٹ تک لوگ بغیر کمنٹری کے میچ دیکھتے رہے اس دوران ان کے خراٹوں کی آوازیں واضح طورپر سنائی دے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ٹی وی چینل کے مالک نے کمنٹیٹرڈونگ لوکو فوری طور پر نوکری سے فارغ کردیا۔

متعلقہ عنوان :