آل کراچی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا میلہ عید بلوچ کے نام

فاتح کھلاڑی سو، دو سو اور چارسومیٹرکی دوڑ میں سب سے آگے رہے، لڑکیوں میں خورشید تیزترین ایتھلیٹ رہیں

اتوار 8 نومبر 2015 14:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) عید بلوچ نے آل کراچی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا میلہ لوٹ لیا، سو۔ دو سو اور چارسومیٹرکی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔ لڑکیوں میں خورشید تیزترین ایتھلیٹ رہیں۔ سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ کے تحت نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونے والے ایونٹ میں صوبے بھر سے چارسوسے زائد ایتھلیٹ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مردوں کی سومیٹردوڑمیں معید بلوچ نے نئے ریکارڈ کیساتھ سب سے پہلے دس اعشاریہ اسی سیکنڈ میں فنشنگ لائن عبور کی۔ فٹبال چھوڑ کرٹریک پر آنے والے سترہ سالہ معید نے دوسو اور چار سو میٹر ریس بھی اپنے نام کی۔ اور خوب جشن منایا۔لڑکیوں کی سواوردو میٹرمیٹردوڑمیں آٹھویں جماعت کی ہیبا خورشید چیمپیئن بنیں۔ایونٹ کی منتظم اعلی روما الطاف کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ دانش آفریدی نے پانچ اعشاریہ آٹھ میٹر اورہیبا خورشید نے تین اعشاریہ سات میٹرکی لمبی چھلانگ لگائی۔

متعلقہ عنوان :