آل سٹارز کر کٹ لیگ،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وارن وارئیرز نے ٹنڈولکر بلاسٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست د یدی

وارن وارئیرز نے141رنز کا ہدف 17.2اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا وارن وارئیرز کی جانب سے رکی پونٹنگ 48،کمار سنگا کارا41،جونٹی رہوڈز 20اور جیک کیلسکے 13رنز ٹنڈولکر بلاسٹرز کی جانب سے شعیب اختر نے 2 اور مرلی دھرن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا شین وارن 3وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی11نومبر کو کھیلا جائے گا

اتوار 8 نومبر 2015 14:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہونے والے ورلڈ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے سپر اسٹارز نے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وارن وارئیرز نے ٹنڈولکر بلاسٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی، وارن وارئیرز نے141رنز کا ہدف 17.2اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا، وارن وارئیرزکی جانب سے رکی پونٹنگ 48،کمار سنگا کارا41،جونٹی رہوڈز 20اور جیک کیلس نے 13رنز سکور کئے، ٹنڈولکر بلاسٹرز کی جانب سے شعیب اختر نے 2 اور مرلی دھرن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،شین وارن کو میچ میں 3وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی11نومبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کو کھیلا جائے گا۔ امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے سٹی فیلڈ کرشنگ میڈوز میں کھیلے جانے والے میچ میں وارن وارئیرز کے کپتان شین وارن نے ٹاس جیت کر ٹنڈولکر بلاسٹر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹنڈولکر بلاسٹرز کی جانب سے وریندر سہواگ اور سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹیم شاندار آغاز فراہم کیا اور 85 رنز پر ٹنڈولکر 26 رنز بنا کر جیکس کیلس کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔

85 کے مجموعی اسکور پر ہی سہواگ بھی 55 رنز بنا کر ڈینئیل ویٹوری کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ انھوں نے 22 گیندوں کر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔سچن اور سہواگ کے آوٴٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وارن وارئیرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 ہی بنا سکی۔ وارن وارئیرز کی جانب سے شین وارن اور اینڈریو سائمنڈ نے 3، 3 جب کہ ڈینئل ویٹوری اور ایلن ڈونلڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دیئے۔وارن وارئیرز کی جانب سے جیکس کیلس اور میتھیو ہیڈن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن راولپنڈی ایکسپریس نے تیسرے ہی اوور میں ہیڈن کو وکٹوں کے پیچھے معین خان کے ہاتھوں آوٴٹ کرادیا جب کہ جیکس کیلس کو 13 کے انفرادی اسکور پر مرلی دھرن نے رن آوٴٹ کردیا۔ ابتدائی بلے بازوں کے جلد آوٴٹ ہونے کے بعد رکی پونٹنگ اور کمارا سنگاکارا نے جارحانہ انداز کے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 102 رنز پر پہنچا دیا۔

سنگاکارا 41 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جب کہ اینڈریو سائمنڈ بھی صرف ایک رن ہی بنا سکے۔ اس کے بعد جونٹی رہوڈز نے پونٹنگ کا آخر تک ساتھ دیا اور جونٹی نے ٹنڈولکر کی گیند پر ریورس سوئپ پر شاندار چھکا لکا کر وننگ اسٹروک کھیلا۔ شین وارن کو عمدہ بولنگ کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تین میچوں پر مشتمل اسٹارز الیون سیریز کا دوسرا میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :