Live Updates

ایف بی آر نے تحریک انصاف کو وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے بیٹوں کے اثاثے بتانے سے معذرت کرلی

اتوار 8 نومبر 2015 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) ایف بی آر نے تحریک انصاف کو وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی 10 برسوں کی ٹیکس ریٹرن و اثاثے بتانے سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف چیئرمین سیکرٹریٹ کو لکھے جانیوالے خط میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس2001کے سیکشن 216کے تحت کسی کی ذاتی انفارمیشن نہیں بتا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے ایف بی آر کو خط تحریر کیا گیا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 اے کے تحت 10 برس کی ٹیکس ریٹرن و اثاثوں سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات