فلم ”بائے دا سی“ 13 نومبرکو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

اتوار 8 نومبر 2015 13:28

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) ہالی وڈ کی نئی فلم ”بائے دا سی“ 13 نومبرکو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی زندگی کے اتار چڑھاؤ اور ان کے رشتے کو دیئے گئے ایک آخری موقع پر مبنی ہے۔ انجلینا جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو خود انجلینا نے تحریر بھی کیا ہے۔ فرانس میں فلمائی گئی اس فلم میں انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے مرکزی نبھایا ہے۔مزکورہ فلم نومبر 13 کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :