سائنس فکشن فلم ”400ڈیز “ کا پہلا ٹریلر جاری

اتوار 8 نومبر 2015 13:26

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم 400ڈیز کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹ اوسٹرمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے خلاء بازوں کے گرد گھومتی ہے جو خلائی مشن کے دوران مصیبت میں پھنس جاتے ہیں اور دنیا سے ان کا رابطہ منقطع ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں برینڈن روتھ،کیٹی لوز،بین فیلڈمیناور فرنینڈا رومیرو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مزکورہ فلم آئندہ سال 12جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔