فلپائن کا خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 13 لاکھ ٹن اضافی چاول درآمد کرنے کا فیصلہ

اتوار 8 نومبر 2015 13:25

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) فلپائن نے حالیہ سمندری طوفانوں اور خشک موسمی حالات کے باعث خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 13 لاکھ ٹن اضافی چاول درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلپائن کے اکنامک پلاننگ کمیشن کے سربراہ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ پینل 13 لاکھ ٹن اضافی چاول کی درآمد کرنے کی سفارش کرے گا تاکہ حالیہ سمندری طوفانوں اورخشک موسم کے باعث فصلوں کی تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل فوڈ اتھارٹی رواں ماہ کے آخر میں پینل کی سفارش پر غور کے بعد اضافی چاول درآمد کرنے کی منظوری دے گی۔ یاد رہے کہ فلپائن پہلے ہی سال 2016ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ویت نام اور تھائی لینڈ سے پانچ لاکھ ٹن چاول خریدنے کا اعلان کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :