انڈونیشیا کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں سال اکتوبر کے دوران ایک ارب ڈالر کی کمی

اتوار 8 نومبر 2015 13:23

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) انڈونیشیا کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں سال اکتوبر کے دوران ایک ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے مرکزی بینک نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال 30 ستمبر سے 30 اکتوبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی شرح تبادلہ میں 7 فیصد اضافہ ہوا تاہم زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کی کمی سے 100.7 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔ یاد رہے کہ جنوب مشرقی ایشیاء کی سب سے بڑی معیشت کے رواں سال زرمبادلہ کے ذخائر میں فروری سے اکتوبر کے دوران 14.8 ارب ڈالر کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :