عمران خان کا کتوں سے لگاؤ اور جمائمہ سے تعلق ریحام سے طلاق کی وجہ بنا، برطانوی اخبار
فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 12:42
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان بہت سے معاملات پر اختلافات تھے لیکن عمران کا کتوں سے بے پناہ لگاؤ اور سابق اہلیہ جمائمہ خان سے تعلق عمران اور ریحام کے درمیان طلاق کی اصل وجہ بنا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان بہت سے معاملات پر اختلافات تھے، ریحام خان کے رشتہ دار جب چاہتے بنی گالہ آ جاتے لیکن عمران خان کے رشتہ دار اور دوستوں کا بنی گالہ آنا ریحام کو پسند نہیں تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریحام کو عمران خان کے کتوں کا بیڈ روم میں آنا بالکل بھی پسند نہیں تھا جب کہ عمران خان کا اپنی سابق اہلیہ جمائمہ سے تعلق بھی ریحام کو پسند نہیں تھا اور یہی اختلاقات دونوں کے درمیان طلاق کی اہم وجہ بنے۔(جاری ہے)
ریحام خان سیاست میں انٹری کے ساتھ عمران خان کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتی تھیں۔ برطانوی اخباز کے مطابق عمران خان نے ریحام کو ایس ایم ایس پر 3 مرتبہ طلاق، طلاق، طلاق کا پیغام بھیجا اور ای میل بھی بھیجی۔
ریحام خان کو طلاق کا ایس ایم ایس برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے پر ملا۔ اخبار کے مطابق دونوں کے درمیان مالی معاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان گزشتہ ماہ علیحدگی کے بعد گزشتہ روز باقاعدہ طلاق ہوئی تھی۔ گزشتہ ماہ سے ہی دونوں کے درمیان متعدد معاملات پر اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تاہم ریحام خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے پیسے لینے اور عمران خان کو زہر دینے سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.