شادی کے بعد شوہر کی سپورٹ حاصل نہ ہوتی تو شاہد میرا کیرئیراتنا طویل نہ ہو پا تا ‘ فضیلہ قاضی

کسی بھی پراجیکٹ میں ملنے والے کردارکو ہمیشہ حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی کوشش کی ہے ‘ اداکارہ

اتوار 8 نومبر 2015 12:20

شادی کے بعد شوہر کی سپورٹ حاصل نہ ہوتی تو شاہد میرا کیرئیراتنا طویل ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) نامور اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ میں ملنے والے کردارکو ہمیشہ حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں،اگر شادی کے بعد شوہر کی سپورٹ حاصل نہ ہوتی تو شاہد میرا کیرئیراتنا طویل نہ ہو پا تا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ کاکہنا تھاکہ شادی کے بعدشوبزکے لئے وقت نکالناانتہائی مشکل کام ہے اورجب بچے ہو جائیں تو یہ اس سے بھی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے ۔

لیکن اگر میں اپنی ذات کا ذکر کروں تو مجھے قیصر نے بہت سپورٹ کیا اور اسی وجہ سے میں آج بھی ٹی وی سکرین پر نظر آتی ہوں ۔ اداکارہ نے کہا کہ شوبزکی دنیا کی بات کروں تو خاص طو رپر خاتون کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ اگروہ شوبزاورگھریلو زندگی میں توازن قائم نہیں رکھ سکتی تو اسے یقینا شوبزکو خیر باد کہہ دیناچاہیے بصورت دیگر اس کے لئے خوشگوار زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :