حقیقت کو مان لیناچاہیے اورایساکرنے والے لوگ ناکامی سے جلد چھٹکارا پا لیتے ہیں‘ سائرہ نسیم

فلم انڈسٹری کے حالات کے باعث گلوکار وں کے متاثر نہ ہونے کی سوچ سو فیصد غلط ہے‘ گلوکارہ

اتوار 8 نومبر 2015 12:20

حقیقت کو مان لیناچاہیے اورایساکرنے والے لوگ ناکامی سے جلد چھٹکارا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ اگر فلم انڈسٹری عروج حاصل کرے گی تواس سے صرف اداکاروں ہی نہیں بلکہ گلوکاروں سمیت کئی شعبوں کو بھی عروج حاصل ہوگا، حقیقت کو مان لیناچاہیے اورایساکرنے والے لوگ ناکامی سے جلد چھٹکارا پا لیتے ہیں، موسیقی میرے خون میں شامل ہے اور اسے میرا جنون بھی کہا جا سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہتاہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات کے باعث گلوکار متاثر نہیں ہوئے تو یہ سوفیصد غلط سوچ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں بننے والی فلموں سے انڈسٹری کو کچھ سہاراملاہے اوریقینا جب اسے عروج حاصل ہوگاتواس سے منسلک کئی شعبے بھی ترقی کی جانب گامزن ہوں گے۔سائرہ نسیم نے کہا کہ نہ صرف اپنے ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی میری گائیکی کو پسند کیا جاتا پاکستان کا فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے اچھا کام کر رہے ہیں اورہمیں بلا جواز کسی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے کیونکہ جو اچھا کام کرے گا وہ اپنا مقام پا لے گا اور جسکے کام کو نا پسند کیا جائے گا وہ اپنے کام کو بہتر کرنے کیلئے ضرور سوچ بچا ر کریگا۔