مارکیٹ میں شاپنگ کے دوران اظہر بٹ کا قیمتی موبائل فون چوری

اتوار 8 نومبر 2015 12:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) گلوکار ، رائٹر و ڈائریکٹر اظہر بٹ کا قیمتی موبائل فون چوری ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اظہر بٹ شاپنگ کے لئے مارکیٹ گئے تھے جہاں کسی چور نے ان کا قیمتی موبائل فون چوری کر لیا ۔

(جاری ہے)

اظہر بٹ نے اپیل کی ہے کہ جس کے پاس بھی ان کا موبائل فون ہے وہ ان کی صرف سم ہی واپس کر دے جس میں انتہائی اہم موبائل نمبرز موجودہیں ۔

متعلقہ عنوان :