گلوکارہ مسکان جے نے اپنے نئے آڈیو گانے ” ٹپ ٹپ “ کی ریکارڈنگ مکمل کر لی

اتوار 8 نومبر 2015 12:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) نامور گلوکارہ و ماڈل مسکان جے نے اپنے نئے آڈیو گانے ” ٹپ ٹپ “ کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید کرتی ہوں کہ میرا نیا گانا جس کا ٹائٹل ” ٹپ ٹپ “ رکھا ہے پرستاروں اور سننے والوں کو پسند آئے گا ۔ گانے کے شاعر منیر ملک اور اس کو ذیشان حیات اور میں نے مل کر کمپوز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز کر دیا جائیگا جس کے لئے پاکستان کے خوبصورت اور پر فضاء مقام مری یا شمالی علاقہ جات کو ترجیح دی جائے گی ۔