ہندوستان آزادی کشمیر کو دبا سکتا ہے نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کو روک سکتا ہے‘ہمایو ں زمان مرزا

اگر بھارت نے کشمیر کے اندر قتل و غارت اور جبرو تشدد کا سلسلہ بند نہ کیا تو برصغیر جنوبی ایشیاء کے اندر امن قائم نہیں ہو سکتا

اتوار 8 نومبر 2015 12:13

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر راہنماو جموں و کشمیر ہیومین رائٹس کمیشن کے چیرمین ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پاکستان کے بیس کروڑ عوام مقبوضہ کشمیر کے بہادر جرات مند مجاہدوں اور شہیدوں کے وارثوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے دنیا کی تاریخ کے بدترین قاتل بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرکے دوران 80ارب روپے کی امداد کو منہ پہ دے مارا ہے۔

آٹھ سالہ کشمیری بچے سے لیکر 80سالہ بزرگ نے مودی سرکار کو منہ پر جواب دیکر ثابت کیا کہ ہندوستان آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا ہے نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کو روک سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم افواج بیدردی کیساتھ کشمیری نوجوانوں کا خون کر رہی ہے عورتوں کی بے حرمتی کی جا رہی ہے کشمیری لیڈروں کو آئے روز جبر و تشدد کر کے گرفتار کیا جا رہا ہے جو کہ بین الاقوامی معاہدوں اور انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی توہین اور تذلیل کے مترادف ہے میں اسلام عقیدت پیش کرتا ہوں کشمیری مجاہدین کو جنہوں نے تاریخ ساز شہادتیں پیش کر کے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا کے اندر فلش پوائنٹ بنا یا آج عالمی برادری ، انسانی حقوق کی تنظیمیں ، دنیا بھر کا میڈیاکشمیرکے تاریخی اور جغرافیائی پس منظر سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ وہ موجودہ نازک صورتحال سے بھی آگاہ ہے اگر بھارت نے کشمیر کے اندر قتل و غارت اور جبرو تشدد کا سلسلہ بند نہ کیا تو برصغیر جنوبی ایشیاء کے اندر امن قائم نہیں ہو سکتا بھارتی حکمرانوں کو ضد اور ہٹ دھرمی ختم کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر ہیو من رائٹس کمیشن کے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر راہنما ہمایوں زمان مرزا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی وحدت اور شناخت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ کشمیر کی اپنی ایک تاریخی مسلمہ حیثیت ہے کشمیر ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔

ہندوستان کے ظالم اور قاتل حکمرانوں کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں خبردار کرتا ہوں کہ کشمیری عوام پر مظالم گرانا بند کر دو تاریخ سے سبق سیکھ کشمیری عوام کی خاموشی سے کب تک فائدہ اٹھاتے رہو گے ۔ ظلم کی آخر حد ہوتی ہے کشمیری عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ۔ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ دنیا میں جنگی جرائم میں ملوث بھارت کے حکمرانوں اور اس کی قاتل سیکورٹی فورسز کے خلاف مقدمہ دائر کرنا چاہیے ۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارتی حکمرانوں ، بھارتی فوج کے سربراہ اور اس کی خفیہ ایجنسی راء کے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کی بنیاد پر مقدمات دائر ہونے چاہیے ورنہ دنیا انصاف سے عاری رہے گی اگر اقوام متحدہ جیسے بڑے عالمی ادارے نے اس کا نوٹس نہ لیا تو اس کی اپنی حیثیت اور شناخت ختم ہو جائے گی۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ بھارت کی قاتل افواج کے ہاتھوں مظلوم عورتون کی عزتوں کو پامال کیا جا رہا ہے ۔ ان حالات میں عالمی برادری ، دنیا بھر کے آزاد میڈیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو فوری طور پر بھارتی مظالم کے خلاف سخت نوٹس لیکر بھارت سے بائیکاٹ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا اور دہشت گرد ملک ہے ۔ جس نے دو لاکھ انسانوں کا قتل عام کیا۔

متعلقہ عنوان :