آئندہ انتخابات میں لچھراٹ کی سیٹ راجہ فاروق حیدر کو تحفہ میں دیں گے‘چوہدری وقاص عظیم

اتوار 8 نومبر 2015 12:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)آئندہ انتخابات میں لچھراٹ کی سیٹ راجہ فاروق حیدر کو تحفہ میں دیں گے ،مسلم لیگ (ن) حلقہ دو میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے ،عوام روزانہ کی بنیاد پر جوق در جوق چوہدری شہزاد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ،اب دنیا کی کوئی طاقت مسلم لیگ (ن) کو حکومت بنانے سے نہیں روک سکتی ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں چوہدری وقاص عظیم اور عاشق مغل نے گزشتہ روز اپنے اخباری بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ چوہدری شہزاد کی قیادت پر عوام کا بھرپور اعتماد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ لچھراٹ سے مسلم لیگ (ن) سیٹ جیت چکی ہے اب آئندہ انتخابات میں صرف رسمی کارروائی ہو گی ۔