Live Updates

کسی بھی اُمیدوار سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا، تحریک انصاف کے رہنما کا قرآن پاک پر حلف، فیس بک پر ویڈیو جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 00:14

کسی بھی اُمیدوار سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا، تحریک انصاف کے رہنما کا قرآن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان جنہیں تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا کیونکہ ان پر بلدیاتی اُمیدواروں سے ٹکٹ کے بدلے پیسے لینے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی یہ جس میں قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مخاطب ہیں اور انہوں نے حلف لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی بھی اُمیدوار سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔

اس موقع پر قرآن پاک پر ہاتھ رکھے ہی انہوں نے اپنی دونوں بیویوں کی رن طلاق کا حلف بھی لیا اگر کوئی ان پر ایک بھی الزام ثابت کر دے۔ انہوں نے ویڈیو میں شیخ رشید اور دیگر رہنماوٴں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں موقع دیا جائے وہ ثابت کر دیں گے کہ این اے56میں تحریک انصاف کیخلاف کون کام کر رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات