کراچی میں پولیس کی کاروائی،2 دہشتگرد ہلاک ،دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

اتوار 8 نومبر 2015 00:03

کراچی میں پولیس کی کاروائی،2 دہشتگرد ہلاک ،دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2015ء) کراچی پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب منگھوپیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا لیکن دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث ایک سب انسپکٹر بھی زخمی ہواہے جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے ،کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیاہے جبکہ دہشتگرد کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :