انصار برنی نے ایوارڈ لینے کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 23:02

انصار برنی نے ایوارڈ لینے کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) پاکستان کے ممتاز سماجی کارکن انصار برنی نے انسانی حقوق کا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا۔ انصار برنی کو بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ مودی سرکار کی زیرسرپرستی بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بطور احتجاج ایوارڈ لینے بھارت نہیں جائیں گے۔ انصار برنی نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ بھارت میں شیوسینا کی غنڈہ گردی، مسلمانوں کے قتل عام، ایل او سی پر بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاجاً کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :