سکیولر بھارت کے منہ پر ایک اور طمانچہ ، انتہا پسند ہندو تنظیموں کا ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقاریب کی مخالفت کا اعلان

ہفتہ 7 نومبر 2015 22:45

سکیولر بھارت کے منہ پر ایک اور طمانچہ ، انتہا پسند ہندو تنظیموں کا ٹیپو ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 نومبر۔2015ء) سکیولر بھارت کے منہ پر ایک اور طمانچہ انتہا پسند ہندو تنظیموں نے شیر میسور ٹیپو سلطان کو ہندوؤں سے نفرت کرنے والا حکمران قرار دیتے ہوئے 10 نومبر کوان کے یوم پیدائش کی تقاریب سرکاری طور پر منائے جانے کی مخالفت کر دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور ثبوت انتہا پسند ہندو تنظیموں نے 18 ویں صدی کے مشہور مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقاریب سرکاری طور پر منائے جانے کی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے۔

وشوا ہندو پریشد نے دھمکی دی ہے کہ تقریب کو درہم برہم کر دیا جائے گا۔ دوسری طرف بھارت ہی میں ایک ہندو لکھاری بھگوان گڈوانی کے ناول پر مبنی ڈرامہ" دی سورڈ آف ٹیپو سلطان"ماضی میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :